شادمان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، خودساختہ الیکشن کمیشن مسترد

شادمان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، خودساختہ الیکشن کمیشن مسترد

  



لاہور(کامرس رپورٹر) شادمان مارکیٹ کے معزز دکانداروں کی شکایت پر شادمان ٹریڈرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے عہدیداران و زاہد بٹ گروپ کے عہدیداران ، قدیر خان و دیگر معززین مارکیٹ کا شادمان ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر عمران اقبال چوہدری کی قیادت میں مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جعلی خود ساختہ نام نہاد الیکشن کمیشن کی بے جا ضد اور ہٹ دھرمی کے تازہ واقعات پر بات چیت کی گئی اور متفقہ طور پر جعلی و خود ساختہ الیکشن کمیشن کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور نام نہاد جعلی الیکشن کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ انشاء اللہ جلد جنرل کونسل کا اصل قانونی و آئینی اجلاس بلا کر مارکیٹ میں تاجروں کی رائے سے الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا اور تاجروں کو تقسیم کرنے کی ہر بیرونی و اندرونی سازش کو ناکام بنا یا جائیگا اس بارے میں چوہدری محمد سعید جنرل سیکرٹری شادمان ٹریڈرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے تمام اراکین مارکیٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1