اپوزیشن جماعتیں اختلافات بھلا کر تعاون بڑھائیں،صاحبزادہ حامد رضا

اپوزیشن جماعتیں اختلافات بھلا کر تعاون بڑھائیں،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور (خبر نگار خصوصی ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اختلافات بھلانے اور تعاون بڑھانے کا فیصلہ کریں۔ شریف خاندان کیلئے اقتدار کاروبار ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں متحد نہ ہو ئیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے والا ہے۔چیف جسٹس منی لانڈرنگ اور ٹیکس چور ی کے مجرموں نواز شریف کو بر طرف کریں۔ کرپٹ حکمرانو ں کو اقتدار سے باہر نکالنے کیلئے قوم کو باہر نکلناہوگا۔ نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شریف برادران معاشی دہشتگرد ہیں۔ حکومت بھارت سے دوستی کا ایجنڈا ختم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...