فلک شیر ہائی کمیشن کا اچاثہ تھے، خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا: ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہائی کمیشن پریٹوریا کے فرسٹ سیکرٹری مرحوم فلک شیر کے لئے تعزیتی ریفرنس ہوا۔جس میں راجہ فخر حیات،زاہد افضل، خالقداد بھٹی، میاں نصیر احمد،شمریز احمد دھکڑ، امانت علی تارڑ نے خطاب کیا اس موقع پر پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم فلک شیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔راجہ فخر حیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلک شیر نے ہائی کمیشن میں بطور فرسٹ سیکرٹری شاندار خدمات سر انجام دیں،پاکستان ہائی کمیشن کی وہ جان تھے انہوں نے کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا،ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتے تھے۔ان کے ماتھے پر کبھی شکن نہیں دیکھا تھا،وہ پاکستانیوں سے عزت و احترام سے پیش آتے تھے،راجہ فخر حیات نے مزید کہا ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔اس موقع پر زاہد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلک شیر ایک جہاندیدا شخصیت تھے،ہائی کمیشن میں ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ان کی شبانہ روز محنت سے ہائی کمیشن کا امیج بلند ہوا تھا،انہوں نے پاکستانیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھا ،فلک شیر کسی کو ناراض نہیں ہونے دیتے تھے۔ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتے تھے،ہم ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالقداد بھٹی نے کہا کہ فلک شیر کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے،آمین،انہوں نے کہا کہ مرحوم ہائی کمیشن کا اثاثہ تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی،وہ شریف النفس انسان تھے کبھی بھی غصے میں نہیں آتے تھے،اللہ مرحوم کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔ریفرنس سے میاں نصیر احمد،شمریز احمد دھکڑ اور امانت علی تارڑنے بھی خطاب کیا اور فلک شیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی کمشن میں فلک شیر کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔