عراق: اسپیکر کا پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

عراق: اسپیکر کا پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

  



بغداد(آن لائن)عراقی پارلیمنٹ میں پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمان کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر کے ترجمان عما الخفاجی نے بغداد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ اسپیکر سلیم الجبوری نے تمام ارکان پارلیمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایوان کو تحلیل کرنے کے لیے پیش کردہ پیٹیشن پر دستخط کریں تاکہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کی راہ ہموار کی جاسکے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں نئی کابینہ کی تشکیل پر پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد اسپیکر نے صدر مملکت سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعظم حیدر العبادی کو برطرف کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والے مطالبے پر بحث میں حصہ لینے کے لیے ایوان میں آئیں۔خیال رہے کہ رواں ہفتے ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کردستان الائنس اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کی جماعت دول? القانون کے ارکان کے مابین نئی کابینہ کی تشکیل کے پر رائے شماری کی معاملے پر ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ جس کے بعد رائے شماری آج جمعرات تک ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...