سوئی گیس کی کم فراہمی ‘ پرانی پائپ لائنز تبدیل کرنا ہونگی ‘امجدممتاز

سوئی گیس کی کم فراہمی ‘ پرانی پائپ لائنز تبدیل کرنا ہونگی ‘امجدممتاز

  



ملتان ( خبر نگار خصوصی ) جنرل منیجر ( جی ایم ) سوئی گیس ملتان ریجن ملتان امجد ممتاز نے کہا ہے کہ گیس بندش اور لو پریشر شکایات کا ازالہ ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گیس بلا تعطل فراہمی کیلئے 40سال پرانی پائیپ لائنیں تبدیل کرنا پڑیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی ایم آفس ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملتان ریجن میں نئے تعینات ہونے والے جی ایم امجد ممتاز نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت میں گھریلو گیس کا میٹر منقطع کرنے سے قبل صارف کو آگاہ کیا جائے گا ‘ ایسا نہ کرنے کی صورت میں میٹر اتارنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جی ایم سوئی گیس نے بتایا کہ ملتان ریجن میں گیس کی ڈیمانڈ 150ملین مکعب فٹ روزانہ ہے جبکہ 85ملین مکعب فٹ روزانہ سپلائی مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں گیس لیکج زیادہ ہونے کے باعث بعض اوقات گیس وال بند کرنا پڑتے ہیں جس سے شہری صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جی ایم نے کہا کہ آج تک وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی طرف سے کام کیلئے کوئی فون نہیں آیا ہے ۔ ۔

جی ایم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...