محکمہ سوشل ویلفیئر کو خواتین بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکی تجویز روانہ

محکمہ سوشل ویلفیئر کو خواتین بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکی تجویز روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خاتون رپورٹر)ماہ رمضان میں بھکاری خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن محکمہ سوشل ویلفئیر کو ٹاسک دینے کی تجویز دے دی گئی تفصیل کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں میں خواتین بھیک مانگتی نظر آتی ہیں۔جس کے باعث شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے لوگ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔اگر حکومت مسائل کو ٹھیک طرح سے حل کریں تو یہ تمام مسائل معاشرے سے ختم ہوجائیں۔اس ضمن میں قانون دان اور معاشرتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جتنا فنڈ پولیس کے ادارے پر خرچ کرتی ہے اگر اتنا پیسہ بھیک مانگتی عوام کو دیں تو یہ لوگ بھیک نہ مانگیں۔ذرائع کے مطابق سوشل ویلفیئر کو بھکاری خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا ٹاسک دینے ک تجویز دی گئی ہے۔