ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،کمشنر ڈیر ہ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازیخان اور راجن پو راضلاع میں رودکوہیوں کے سیلابی پانی کو محفوظ راستہ دینے کیلئے 11 ارب روپے کے 9منصوبوں پر کام جاری ہے . نشیبی علاقوں میں فوری طو رپر تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اہم رودکوہیوں کے راستوں پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
فزیبلٹی سٹڈی جاری ہے . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمدیثرب کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی. کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکمے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لیں . حساس مقامات پر اضافی پتھروں کا ذخیرہ کر لیا جائے . کمزور پشتوں اور پانی کی پیمائش کرنے والے گیجزکی مرمت کر لی جائے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ متعلقہ محکمے فلڈ فائٹنگ پلان تیار کر کے پیش کریں . تجاوزات کرنے والوں کی فہرستیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کے حوالے کر کے مشترکہ طو رپر آپریشن کیا جائے. اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان اور جام پو رکنسٹرکشن ڈویژن میں سوری لنڈ ، سنگھڑ،مٹھاون ، چھابری ، کاہا، چھاچھڑ اور دیگر رودکوہیوں میں حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں . اس موقع پر ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن ، اے سی جی عبدالجبار ، اے سی آر سیف الرحمن ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شیخ فضل کریم ،تسنیم الحسنین ، ایگزیکٹو انجینئرز زاہد رفیق ، جاوید اقبال ، مسعود الروف سمیت محکمہ انہار اور کچھی کینال کے افسران موجود تھے .