کراچی،لاہور موٹروے منصوبہ،اراضی مالکان کو ادائیگیاں کردیں،رانا امجد علی

کراچی،لاہور موٹروے منصوبہ،اراضی مالکان کو ادائیگیاں کردیں،رانا امجد علی

  



اوچشریف (نمائندہ پاکستان)کراچی لاہور موٹروے کے منصوبے میں ایکوائر کی گئی اراضی کے مالکان کو ون ونڈو آپریشن کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اوچشریف کے 22مواضعات کے اراضی کے مالکان میں 2ارب روپے سے زائد رقم کے چیکس تقسیم کیے جائیں گے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ رانا امجد علی نے میونسپل کمیٹی اوچشریف میں قائم ادائیگی مرکز کے دورے کے دوران صحافیوں سے اپنی بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہور کراچی موٹروے منصوبے کے لیے اوچشریف کے 22مواضعات،بہاولپور گھلواں جھانگڑہ شرقی،ودھنور،ٹھیٹری،خیر پور ڈاہا ، دھوڑکوٹ،حیدر پور،حلیم پور،چک ڈاونج،چک مانک،محمد پور،کوٹ خلیفہ،اوچ موغلہ ،مخدوم پور،اوچ بخاری،بن والہ،لاڈن والی ،بدھووالی،بلہ جھلن،پنوں جھلن،گھنوں والی اور مانجھی والی میں اراضی ایکوائر کی گئی ہے جن میں تین ہزار سے زائداراضی مالکان میں 2ارب روپے سے زائد رقم کے چیکس تقسیم کیئے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت اراضی مالکان کو ایک ہی دن میں ایک ہی جگہ پر تمام پراسیس مکمل کر کے فوری ادائیگی کے چیکس جاری کیئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں بنک الفلاح،محکمہ خزانہ اورنیشنل ہائی وے کے اہلکار متاثریں کی رہنمائی کے لیے ادائیگی مرکز میں تعینات رہیں گے۔اس موقع پر تحصیلداراحمد پور شرقیہ شیخ اصغر سعید،نائب تحصیلدار اوچشریف جاوید نواز لشاری،چیف آفیسر اوچشریف ریاض حسین شاہد ،کالونی کلرک محمد کامران اور نعیم احمد ناز بھی اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد علی کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...