آبادی میں بھٹہ کی تعمیر پر اہل علاقہ کا احتجاج

آبادی میں بھٹہ کی تعمیر پر اہل علاقہ کا احتجاج

  



خانیوال ‘میاں چنوں‘ رحمن گڑھ( نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں126پندرہ ایل کے رہائیشیوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں میں اینٹوں کے بھٹہ کی تعمیر کا کام شروع ہے،اگر یہاں پر بھٹہ کی تعمیر مکمل کی جاتی ہے ،تو بھٹہ کے دھویں سے نہ صرف فضائی آلودگی پیدا ہوگی،بلکہ یہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دھواں انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے،جبکہ قانونی طریقہ سے یہاں بھٹہ کی تعمیر ناجائز عمل ہے،ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ جلد از جلد بھٹہ کی تعمیر کا کام بند کروایا جائے،جبکہ بھٹہ مالکان کا کہنا ہے یہ کوئی غلط اقدام نہیں بھٹہ پر کام کرنے سے 300سے زائد افراد کو زور گار مہیا ہوگا۔ رحمن گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں کے نواحی چک 126پل والی میں غیر قانونی بھٹہ خشت کی تعمیر روکنے کی درخواست ڈی سی او خانیوال نے ڈسٹرکٹ آفسیر ماحولیات اور اور ڈسٹر کٹ لیبر افیسر خانیوال کو انکوئری کا حکم دیاجس پر گزشتہ روز محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر سید محسن علی شاہ نے عملہ کے ہمراہ جائزہ رپورٹ کیلئے وزٹ کیا تو تعمیر ہونے والے بھٹہ کو ماحول کے لئے آلودہ قرار دیااور مالکان کو بھٹہ کی تعمیر فوری پر روکنے کا کہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...