تمام اداروں کو ڈیزاسٹر ایمرجنسی پلان تیار کرنے اور الرٹ رہنے کاحکم

تمام اداروں کو ڈیزاسٹر ایمرجنسی پلان تیار کرنے اور الرٹ رہنے کاحکم

  



ملتان(کرائم رپورٹر) حالیہ موسم اورکسی بھی غیرمتوقع صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ جسکی صدارت اے ڈی سی منظرجاوید نے کی جس میں تمام اداروں سوئی گیس‘ واپڈا‘ محکمہ صحت‘ سول ڈیفنس ‘ٹی ایم اوز اواسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ۔ جس میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے منظرجاوید اے ڈی سی ملتان نے تمام اداروں کواپنے ڈیزاسٹرایمرجنسی پلان تیارکرنے اور الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ڈاکٹراعجاز انجم ( سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ )نے تمام اداروں کو اپنا ایمرجنسی پلان فنکشنل کرنے کا کہا۔ اے ڈی سی منظر جاوید نے تمام اداروں کو فوری اپنا ایمرجنسی پلان بنانے اورجمع کا حکم دیا ۔ تمام ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے اپنے آپ کو تیاررکھیں اور اپنے آلات کو بھی چالو حالت میں رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو اور ریلیف ممکن ہوسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...