میپکو کے خراب،جلے میٹروں پر بھاری ایوریج یونٹس ڈالے جانے لگے،صارفین لٹنے پر مجبور

میپکو کے خراب،جلے میٹروں پر بھاری ایوریج یونٹس ڈالے جانے لگے،صارفین لٹنے پر ...

  



ملتان(وقائع نگار)میپکو کے ہزاروں صارفین کو خراب اور جلے ہوئے میٹروں پر بھاری ایوریج بلوں کے بھجوائے جانے کا انکشاف (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہوا ہے۔کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے بہت کم ماہانہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 432یونٹس سے843یونٹس تک ماہانہ ڈالے جارہے ہیں۔ان یونٹس پر جنرل سیلز ٹیکس اور دیگر سرچارجز اور ڈیوٹی کی رقوم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو منتقل ہوجاتی ہے۔صارفین کے اعتراضات پر بلوں کی درستگی ہونے کی صورت میں ٹیکس اور ڈیوٹیز کی رقم پورے یونٹس پرایف بی آر کو منتقل ہوجاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...