مالی سال2016ء کی پہلی سہ ماہی،پی ٹی سی ایل گروپ ریونیو29.3بلین روپے رہا

مالی سال2016ء کی پہلی سہ ماہی،پی ٹی سی ایل گروپ ریونیو29.3بلین روپے رہا

  



ملتان( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مالی سال 2016 ء کی 31 مارچ کو مکمل ہونے والی پہلی سہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ مالی نتائج کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ ریوینیو29.3 بلین روپے رہا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا ریوینیو 18 بلین روپے رہا۔ گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اس سال ڈیٹا ریوینیو میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مسابقتی ماحول کے باوجود کمپنی کا منافع مستحکم رہا۔ کمپنی کا نیٹ پرافٹ 3.1 بلین روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.5 بلین روپے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے منافع میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے بہترین ڈیٹا سروسز کی بنیاد پر بہترین سروسز کی کی فراہمی کے لیے مربوط سلوشنز میں سرمایہ کاری جاری رکھی ۔ ادارے نے صارفین کے لئے مزید افادیت پیدا کی اور اپنے بے حد موثر اور تیزی سے وُسعت پذیر نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ۔ مستقبل سے ہم آہنگ کمیونیکیشنز اور آئی سی ٹی انفراسٹرکچر میں پی ٹی سی ایل کی مسلسل سرمایہ کاری کے نتائج صارفین اور شیئرہولڈرز، دونوں کے لئے بھرپور فوائد کی صورت میں ظاہر ہوئے۔

پی ٹی سی ایل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...