عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،ظفراقبال

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،ظفراقبال

  



رحیم یارخان(بیورو نیوز )ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ترقیاتی سکیمیں تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے پُل دڑی سانگھی تا پیل اور اسلامیہ یونیوسٹی کیمپس تا سنی پُل پر جاری دورویہ سڑکوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے دی۔انہوں نے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور کوئی منصوبہ تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام کو معیاری اور آرام دہ آمدو رفت کی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں جس میں شہری و دیہی علاقوں میں کوئی فرق نہیں رکھا جا رہا اور یکساں معیار کے تعمیری منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام بھی اس کی ایک کڑی ہے جس کے تحت دیہی آباد کاروں کو بھی جدید سفری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔انہوں نے ایکسین پرونشل ہائی ویز اظہر لطیف کو ہدایت کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس تا سنی پُل سڑک کے ساتھ ساتھ پُل دڑی سانگھی تا شیخ زید پیلس دورویہ سڑک کو بھی برق رفتاری سے مکمل کرایا جائے اور اگر کسی جگہ رکارٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شاہرات کے تعمیراتی منصوبوں میں ایرانی تار کول کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہ ہے بلکہ ایسے عناصرکے خلاف سخت کاروائی کی جائے جبکہ ایرانی تار کول کی خرید و فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا خرم، ڈی او پلاننگ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...