ترک کمپنی بی ڈبلیو ایم سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی ٗایم ڈی نعیم اختر

ترک کمپنی بی ڈبلیو ایم سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی ٗایم ڈی نعیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (بی ڈبلیو ایم سی) کو نئی لینڈ فل سائیٹ کے حوالے سے معاونت اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترکی کی کمپنی کے 4رکنی وفد نے بہاولپور میں کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت ترکی کمپنی ISTAC کے پراجیکٹ منیجر محمد فاتح کر رہے تھے جبکہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر منیجر آپریشن ملک سہیل احمد و دیگر افسران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔منیجنگ ڈائر یکٹر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر نے وفد کو کمپنی کی تجویز کردہ 2 نئی لینڈفل سائیٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ترکی کمپنی کے وفد نے ایم ڈی محمد نعیم اختر اور کمپنی افسران کے ہمراہ بھنڈا داخلی اور بستی نو آباد کے قریب واقع لینڈ فل سائیٹس کا دورہ کیا ۔ ایم ڈی محمد نعیم اختر نے انہیں نقشہ جات پر دونوں لینڈ فل سائیٹس کے محل وقوع،ماحولیاتی اثرات اور آبادی سے فاصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ترکی کمپنی بی ڈبلیو ایم سی کو تمام تر سہولیات سے آراستہ جدید طرز کی لینڈفل سائیٹ بنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے بچا جاسکے گا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والے جدید پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جدید طرز کی لینڈفل سائیٹ کے بننے سے مستقبل میں بجلی اور گیس بھی پیدا کی جاسکے گی۔