پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کے عزیر بلوچ موجود ہیں ‘ جمشید دستی
خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) عوای راج پارٹی کے سربراہ مزدور رہنما ایم این اے جمشیداحمد دستی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا نا اہل وزیراعلیٰ اور آئی پنجاب کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث پولیس اہلکاروں کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
جانوں کو خطرات میں ڈال دیا ، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کے عزیز بلوچ موجود ہیں بد نام زمانہ چھوٹو گینگ کی سرپرستی مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے سردار اور رکن قومی اسمبلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکارچھوٹو گینگ سے مقابلے کے لیے جدید اسلحہ کا مطالبہ کرتے رہے مگر ان کی ایک نہ سنی گئی انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پنجاب کی صورتحال کو قریب سے دیکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ شہبازشریف اور آئی پنجاب کے خلاف درج کیا جائے ۔