پیپلز پارٹی سے وابستگی اٹل ٗ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ٗ مخدوم احمد محمود

پیپلز پارٹی سے وابستگی اٹل ٗ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ٗ مخدوم احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)جمالدین والی کے کامیاب جلسہ سے گھبرائے سیاسی مخالفین میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں میری پیپلزپارٹی سے وابستگی اٹل ہے پیپلزپارٹی کو (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتاہوں‘عمران خان میرا ذاتی دوست مگر وہ سیاسی شعور سے بہت فاصلے پر ہے پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے اس جماعت کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے سینکڑوں جانثارکارکنوں سمیت جمہوریت کی مضبوطی اور آمریت کیخلا۹ف جہاد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا پیپلزپارٹی کی تعمیر وترقی اور مضبوطی کیلئے محنت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمدمحمود نے گزشتہ روز لندن سے ترجمان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب رانا طارق محمود خاں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے عوام کو بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہو گا رانا طارق نے کچہ میں جاری ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن بارے آگاہ کیا جس پر مخدوم احمد محمود نے آپریشن میں شہد ہونیوالے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے غم و رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے ۔