حکومت بے گناہ افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا وعدہ پورا کرے ٗ ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت بے گناہ افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا وعدہ پورا کرے ٗ ڈاکٹر ...

  



بہاولپور ( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت نے سالہا سال سے فور تھ شیڈول میں بعض افراد کو ڈالا ہوا ہے حالانکہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ جو شخص تین سال تک کسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں نہ پایا گیا اس کا نام فورشیڈول لسٹ سے نکال دیا جائے گا مگر تاحال اس پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کئی خاندان متاثر ہو رہے ہیں پنجاب حکومت اس پر توجہ دئے تاکہ بے گناہ افراد اور ان کے خاندان کی اذیت ختم ہو سکے ڈاکٹر سید وسیم اختر نیمزید کہا کہ بہاول پور شہر کی اکثر سڑکوں کی حالت مخدوش ہو چکی ہے خصوصا ماڈل ٹاؤن بی ،سی اور اندرون شہر کی سڑکوں کا بہت برا حال ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں شہر کی سڑکوں کی تعمیرو دیگر زیر التواء منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...