حکومت جانے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ علی حسن گیلانی

حکومت جانے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ علی حسن گیلانی

  



چنی گو ٹھ(نا مہ نگار) ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے183میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیئے 1ارب27کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین یو نین کو نسل چنی گو ٹھ مہر محمد صدیق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء سید عامر علی شاہ کے ہمراہ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

نے کہا کہ چنی گو ٹھ میں سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کے لیئے میگا پراجیکٹ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اور شاہی روڈ لیاقت پور تا ڈیرہ چو دھری خالد گجر تا اڈہ مہند تک سات کلو میٹر میٹل روڈ کی بھی منظوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شر یف نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ہے اور وہ جو فیصلہ کر یں گے ہمیں قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کے جا نے کی باتیں کر نے والے احمقعوں کی جنت میں رہتے ہیں اس موقع پر وائیس چیئر مین یو سی چنی گو ٹھ چودھری خالد گجر،چیئر مین یو سی خرم پور دیوان محمد رضا بخاری، کو نسلرز فہیم خان بلا،رانا عبدالرحیم،ساجد غفار،حافظ عبدالستار،رئیس محمد حسین چاچڑ،عبدالرحمن عباسی، منشاء گجر،عمران پیر زادہ، عمران مہر،مہر محمد رفیق سابق کو نسلر،حاجی ریاض احمد اور دیگر مو جود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...