چھوٹو گینگ سے رابطے بارے نجی چینل کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے،شیر علی گورچانی

چھوٹو گینگ سے رابطے بارے نجی چینل کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے،شیر علی گورچانی

  



جام پور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خان گورچانی نے نجی چینل پر نشر ہونے والی چھوٹو گینگ سے رابطے کے متعلق خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل نے بغیر تصدیق کے بے بنیاد خبر نشر کی، میڈیا کے نمائندگان کو چاہئے کہ خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق کرلیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کا علاقہ میرے حلقے سے 150کلو میٹر دور ہے۔میں نے آج تک چھوٹو کی شکل تک نہیں دیکھی ،نہ ہی اسکو پہچانتا ہوں اور نہ ہی کبھی اسکے کسی آدمی سے ملا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکار چھوٹو گینگ سے جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں آخری ڈکیٹ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...