گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مقامی رہنما کی مولانا فضل الرحمن اور امیر زمان سے ملاقات ‘ پٹھانوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات سے آگاہ کیا

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مقامی رہنما کی مولانا فضل الرحمن اور امیر زمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)پٹھان محب وطن قوم لیکن دہشت گردی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کے خاتمے کی آڑ میں صرف پٹھانوں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور ممبر قومی اسمبلی مولانا امیر زمان کو ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے جہاں شناختی کارڈ پاسپورٹ بنوانے سمیت پٹھانوں سے صحیح سلوک نہیں کیاجاتا۔بارڈر ملٹری پولیس میں ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو بین الصوبائی شاہراہ پر گاڑیوں اور دیگر سامان کی سمگلنگ میں ملو ث ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کے سامنے معاملہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما ناصر قبیلہ کے مقامی راہنما عبدالسلام ناصر نے اسلام آباد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جے یوآئی کے ممبر قومی اسمبلی موالاامیر زمان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالسلام ناصر نے بتایا کہ پٹھان محب وطن قوم ہیں اور بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں مقیم ہیں۔
فضل الرحمن ملاقات