سنڈیکیٹ الیکشن ‘ بزوٹا پائنیر کی جانب سے پروفیسر شوکت ملک امیدوار نامزد

سنڈیکیٹ الیکشن ‘ بزوٹا پائنیر کی جانب سے پروفیسر شوکت ملک امیدوار نامزد

  



ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے4ارکان کے انتخاب کیلئے الیکشن یکم جون کو ہونگے‘لیکچرار‘اسسٹنٹ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

پروفیسر‘ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے‘اس سلسلے میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ایسوسی ایشن (بزوٹاپائینئر ایسوسی ایشن) کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر اکبر انجم منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر پروفیسرشوکت ملک کو بزوٹا پائینئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ا میدوار نامزد کیا گیا‘اجلاس میں کہا گیا کہ زکریا یونیورسٹی کی گرتی ہوئی حالت کے پیش نظر اساتذہ‘افسران اور ملازمین کی تمام ایسوسی ایشنز پر پابندی لگائی جائے‘چانسلررفیق رجوانہ اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس سلسلے میں صورتحال کا نوٹس لیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر