خوشاب میں وکیل کا قتل‘ پنجاب بھر کی بارز میں عدالتی بائیکاٹ ‘ ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کامطالبہ

خوشاب میں وکیل کا قتل‘ پنجاب بھر کی بارز میں عدالتی بائیکاٹ ‘ ملزموں کو ...

  



ملتان ‘ مظفر گڑھ ( خبر نگار خصوصی ‘ نامہ نگار )صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی وکیل کے قتل کیخلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا ہے اس سلسلے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی کال پر خوشاب میں ملک مشتاق حسین بچر ایڈووکیٹ کے قتل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیااور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ‘ جبکہ بار عہدیداران کی جانب سے ملزموں کی فوری گرفتاری اور انھیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ خوشاب میں سینئر وکیل ملک مشتاق کے قتل کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلا ء نے حکومت سے عدالتوں اور وکلاء کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر