اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث3 ملزموں کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتا ن (خبر نگا ر خصو صی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ صدر وہاڑی کے مطابق نصرت پروین نے مقدمہ درج کرایاکہ اسکا بھائی فلاور شو دیکھنے گیا اور بعد میں فون کال پر اس کو اغواء کرنے اور تاوان دینے کا کہا گیا جس پر 5 لاکھ روپے تاوان دے کر بھائی کو رہاکرا یاگیا ہے بعد ازاں تفتیش میں ملزموں جمشید، محمد امین اورمحمد عدیل کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت پریڈ میں شناخت بھی ہوچکی ہے اور اب ملزمو ں سے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل ہونے کے ساتھ برآمد گی ہونی بھی باقی ہے ۔