کسان اتحاد کا بھوک ہڑتال کیمپ جاری،ریاض فتیانہ کی شرکت

کسان اتحاد کا بھوک ہڑتال کیمپ جاری،ریاض فتیانہ کی شرکت

  



میاں چنوں( نمائندہ پاکستان)کسان اتحاد کا بھوک ہڑتال کیمپ نویں روز میں داخل ہوگیا،سابقہ وفاقی وزیر ریاض فتیانہ نیشرکت کی اورکسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان کی مارکیٹ کیلئے انڈیا کو راہداری دی ،سابقہ سالوں میں یوکرائن سے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

گندم منگوائی جس کی وجہ سے 25لاکھ ٹن زائد فاضل گندم گوداموں پر پڑی ہے،کسان اپنی گندم 900سے ہزار روپے میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، واپڈا کے ظلم سے تنگ ہوکرکسان اپنے جانوراور زیور بیچنے پرمجبو ر ہیں،کسان پیکج کے نام پر صر ف اپنوں کو نوازا جا رہا ہے،شوگر ملوں کا ظلم الگ ہے،9روز سے بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے کسانوں کیساتھ ہماری ہمدردیاں شامل ہیں،اور میں بہت جلد اس بھوک ہڑتال کیمپ میں خود آکر کسانوں کے ساتھ حکومت کیخلاف احتجاج کرونگا،اس موقع پر مرکزی ترجمان پاکستان کسان اتحا د میاں سجاد نازش اور مہر شوکت سنپال چیئرمین میاں چنوں نے کہاکہ پاسکو حکام وعدے کرکے خاموش کرانا چاہتے ہیں جبکہ عملی طور پر سینٹروں سے گند م نہیں اُٹھائی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان میاں چنوں میں کسانوں ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر سوموٹو نوٹس لیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...