عوامی منصوبوں پر تنقید کرنیوالے ملک و قوم کے مخلص نہیں،چودھری افضل گل

عوامی منصوبوں پر تنقید کرنیوالے ملک و قوم کے مخلص نہیں،چودھری افضل گل

  



حاصل پور (نامہ گار) چیئرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ایم پی اے چوہدری افضل گل ایڈووکیٹ نے جنرل کونسلر ز(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

حاجی مختار حسین، محمد کاشف نعیم، رانا عبدالرشید ، چوہدری محمد جاویدا رشد سے ملاقات میں کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور حلقہ کی باشعور عوام نے ہمیشہ ہمارے گروپ مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن موجودہ حکومت نے ہمیشہ نعروں کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور حلقہ 186 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی کونسلرز اپنے اپنے حلقوں کے بنیادی مسائل کی نشاندھی کریں تاکہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو سکیں گے انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں ، ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے سیاست دان کبھی بھی ملک کے حکمران نہیں بن سکتے ایسے لیڈر صرف عوام میں انتشار پھیلانا اور گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...