پنجاب کے15ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پندرہ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کو (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور اعجاز الا حسن کی سربراہی میں ہونیوالے انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے پندرہ ایڈیشنل سیشن ججوں کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانیوالے ججوں میں بدر بخت ، صفدر علی ، محمد سعید اعوان ، ملک منیر احمد جوئیہ ، عاقب نظیر ، اشفاق محمود شیخ ، شبیر حسین اعوان ، تنویر احمد شیخ ،سلیمان بیگ ، عبدالرزاق ، اعجاز حسن اعوان ، پرویز اقبال سپرا ، منیر احمد ، شاہد السلام غلزئی اور ماہ رخ عزیز شامل ہیں ،و اضح رہے کہ ترقی پانیوالے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شاہد السلام غلزئی کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے وہ ڈیرہ غازیخان کے معروف وکیل سلطان خان غلزئی مرحوم کے صاحبزادے ہیں شاہد السلام غلزئی کے ترقی پانے پر ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان گورمانی ، صدر بار بہرام خان بزدار ، سینئر وکلاء ملک محمد سلیم ، ملک محمد اقبال ثاقب ،اظہر ترمذی ، قاضی صدر الدین ، ملک محمد فیض ، ملک محبوب ثاقب ، راؤ محمد اعجاز ، ملک منور ثاقب ، عظمت السلام ، مہر فدا حسین ، میاں فہیم اکبر ، ندیم غوث ، محمد رفیق ، سلیم رضا خان کاکڑ ، شاہد قیصرانی ، جاوید اقبال درانی ، اخوند شاہ رخ ، طالب بابر ، طارق خان گورمانی ، طیب شاہ ، شاہد مسعود قیصرانی ، یاسر کھوسہ ، وسیم جسکانی ، منظور خان لُنڈ ، کفایت حسین عباسی کے علاوہ معززین شہر حاجی غلام مصطفی خان ، سابق تحصیل ناظم جامپور اکمل خان درانی ، سابق ڈی آئی جی پولیس شاہد نظام خان درانی ، عصمت حیات درانی ،حشام حیات خان ،نوید مرتضیٰ ، رفعت خان ، جمشید مرتضیٰ ، ڈاکٹر سرجن محمد یٰسین ، امتیاز کریم ، سہیل درانی ، شاہ رخ خان درانی ، ڈی ایس پی ٹریفک جلیل کامران خان غلزئی اور عمر خان غلزئی نے انہیں ترقی پانے پر مبارکباد دی ۔