شہداء سانحہ بلدیہ کراچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نواں شہر حکومت پر مظاہرہ

شہداء سانحہ بلدیہ کراچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نواں شہر حکومت پر مظاہرہ

  



ملتان (سٹی رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان اور سوشلسٹ تحریک آزادی پاکستان کے زیراہتمام ترقی پسند جمہوری لائرز فورم ٹریڈر یونینز اور بائیں بازو کی ترقی پسند جماعتوں نے شہداء سانحہ بلدیہ کراچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلب چوک نواں شہر بوقت 4 بجے سہ پیر (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کراچی کو ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا مگر حکومت نے شہدائے لواحقین کیلئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی شہداء کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچایاگیا۔ نہ انہیں انصاف ملا دو ساتھ مزدوروں کا خوف رائیگاں نہیں جائے گا۔ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ قاتلوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ لواحقین کو تاحیات پنشن دی جائے۔ شہداء کی یادگاریں تعمیر کی جائیں۔ سانحہ بلدیہ کراچی ، سانحہ کالونی ملز ملتان ، سانحہ لانڈھی کورنگی اور سانحہ ہشت نگر کے بعد بہت بڑا سانحہ ہے جس میں ریاستی مشینری ملوث ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...