لاہور ملتان کے درمیان موسیٰ پاک ایکسپریس کے بعد ملتان ایکسپریس ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ

لاہور ملتان کے درمیان موسیٰ پاک ایکسپریس کے بعد ملتان ایکسپریس ٹرین چلانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان‘نمائندہ خصوصی ) پاکستان ریلویز نے موسی پاک ایکسپریس کے بعد ایک اور ریل کا رملتان تا لاہور (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
چلانے کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان ریلویز نے15اپریل سے ملتان سے لاہور 117اپ اور لاہور سے ملتان تک 118ڈاون ملتان ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو ملتان سے شام 4بجے روانہ ہوا کرئے گی اور اس کی سٹاپ خانیوال ،میاں چنوں،ساہیوال ،رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ہونگے جبکہ یہ ٹرین لاہور سے شپ11:45بجے براستہ کوٹ لکھپت، رائے ونڈ،اور خانیوال ملتان کے لیے روانہ ہوا کرئے گی۔لاہور سے ملتان تک دورانیہ 5گھنٹے 10منٹ ہوگا۔اکانومی سیٹ 400اکانومی برتھ450،اے سی سٹینڈرڈ650اے سی پارلر 750جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 850روپے رکھا گیا ہے۔اس ٹرین میں ایل ای ڈی،پبلک ایڈریس سسٹم اور صاف ستھرے واش روم کی سہولت دی جائے گی۔ ریلوے حکام کا دعوہ ہے کہ یہ روڈ ٹرانسپورٹ کی نسبت سستی ہے۔جبکہ 115اپ اور116ڈاون موسی پاک ایکسپریس کے اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے۔ا ب یہ ٹرین ملتان سے لاہورکے لیے 11:45بجے شب اسی طرح لاہور سے ملتان کے لیے 4بجے شام روانہ ہوا کرئے گی۔پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں کا افتتاح وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کریں گئے۔