ریلوے اسٹیشنز کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

ریلوے اسٹیشنز کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

  



رحیم یارخان(بیورو نیوز )وفاقی حکومت کی ہدایت پرپاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کی حالت زار بہتر بنانے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ شروع کرنے کی رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے سٹیشن حکام کوہدایات جاری کردیں اور ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کے علاوہ اسٹیشنوں پر موجود فوڈ اسٹالز کی حالت بھی بہتر بنائی جائے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے اور اسٹیشنوں پر سامان کی چیکنگ کے لئے سکینر مشینوں کی تنصیب کے علاوہ خفیہ کیمرے بھی نصب کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بعض اسٹیشنوں پر فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر