ٹرینوں میں دوران سفر وارداتوں میں اضافہ ایس ایس ریلوے نے بوگیوں میں نفری بڑھا دی

ٹرینوں میں دوران سفر وارداتوں میں اضافہ ایس ایس ریلوے نے بوگیوں میں نفری ...

  



ملتان (جنرل رپورٹر) ٹرینوں میں دوران سفر وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر ایس ایس ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی بوگیوں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں نفری بڑھا دی ہے، ذرائع کے مطابق نئے سال کی ابتدا کے ساتھ ٹرینوں میں دوران سفر وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے پیش نظر ایس ایس پی ریلوے پولیس حسن رضا خان نے ٹرینوں کی بوگیوں میں نفری میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عوام ایکسپریس میں وارداتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر کراچی اور پشاور کے درمیان چلائی جانیوالی عوام ایکسپریس کی تمام بوگیوں میں ایک ایک پولیس اہلکار تعینات کردیا گیا ہے۔

نفری میں اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...