وفاقی وزیر ریلوے ساہیوال میں اسٹیشن کا افتتاح آج کرینگے

وفاقی وزیر ریلوے ساہیوال میں اسٹیشن کا افتتاح آج کرینگے

  



ملتان (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے پاکستان خواجہ سعد رفیق آج 15اپریل کو 10بجے صبح ساہیوال ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے پاکستان خواجہ سعد رفیق آج 15اپریل بروز جمعہ کو صبح 10بجے ساہیوال ریلوے اسٹیشن کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کی جانیوالی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ بعدازیں ڈیڑھ بجے دوپہر چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے مذاکرات کریں گے اور 4بجے کے قریب ملتان ریلوے اسٹیشن پر 117اپ اور 118ڈاؤن ’’ملتان ایکسپریس‘‘ ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ملتان ایکسپریس ٹرین کیلئے چائنہ سے نئی 10بوگیاں منگوائی گئی ہیں جو گزشتہ روز ملتان پہنچی ہیں۔ مذکورہ بوگیوں میں 3اے سی اور 5اکانومی کلاس کی بوگیاں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملتان اسٹیشن پر آمد کے پیش نظر ایس ایس پی ریلوے پولیس حسن رضا خان نے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نفری میں اضافہ کردیا ہے۔ سکیورٹی پر تعینات اڑھائی سو سے زائد ریلوے پولیس اہلکاروں کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کی آج 15اپریل کو ملتان آمد کے موقع پر ریلوے کی مختلف یونینز کے عہدیداراروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے خدشات پر ریلوے پولیس نے یونین عہدیداران کے گزشتہ روز کوائف اکھٹے کرنے شروع کردیئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یونین عہدیداران کو ایس پی ریلوے نے دفتر ہذا میں طلب کرکے احتجاج کی منصوبہ بندی بارے دریافت کیا جس پر ریلوے لیبر یونین کے عہدیدار مالک سندھی اور ریلوے یونینز اتحاد کے رہنماء ملک بشیر نے اپنے اپنے بیان قلمبند کرا دیئے ہیں۔

ریلوے

مزید : ملتان صفحہ آخر