لینڈ مافیا کو جیل کی سلاخوں میں پہنچا کر ریلوے کا چپہ چپہ واگزار کرایا جائیگا ‘ اعجاز برڑو

لینڈ مافیا کو جیل کی سلاخوں میں پہنچا کر ریلوے کا چپہ چپہ واگزار کرایا جائیگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نمائندہ پاکستان)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن اعجاز برڑو نے کہا ہے کہ ریلوے کی اربوں روپے کی اراضی پرپنجے گاڑھنے والے لینڈ مافیا کو جیل کی سلاخوں پر پہنچاکر ریلوے کا چپہ چپہ واگزار کرادیا جائیگا ،اس سلسلہ میں حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جس پر بہت ہی جلد عملدرآمد ہوجائیگا۔وہ آواز (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ویلفےئر سوسائٹی سہجہ کے صدر سردار احمد کورائی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مزید اس سلسلہ میں آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھریجہ پھاٹک پر ٹیلی فون کی سہولت کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خان پور تا سکھر روہڑی ایکسپریس کو عنقریب چلادیا جائیگا ۔اس موقع پر چےئرمین یونین کونسل لاٹکی رئیس عبدالجبار لاٹکی ،چوہدری افتخار احمد،حاجی محمددین میکن ،محمدنسیم اختر ،عبدالستار ملانہ ،پرویزاخترشاہین ،چوہدری محمدپرویز ،سمیع اللہ خان گھنیاں ،چوہدری عبدالقادر ،محمداحمد ودیگر اہل علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔