4جامعات کے وائس چانسلرز کے انتخاب کیخلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

4جامعات کے وائس چانسلرز کے انتخاب کیخلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے 4 سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے انتخاب کے خلاف جاری حکم امتناعی میں 20 اپریل توسیع کرتے ہوئے حکومتی وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی ،نواز شریف یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،یونیورسٹی آف سرگودھاسمیت ان چار یونیورسٹیز کے من پسند وائس چانسلر ز کی تعیناتی کے لئے خلاف ضابطہ اور اپلائی کرنے والے امیدواروں کوتحریری اطلاع دئیے بغیر من پسند امیدواروں کاسرچ کمیٹی کے ذریعے انتخاب کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...