سیلز مین سے مسلحڈکیتی،ڈاکوؤں نے رقم چھین کر قتل کردیا

سیلز مین سے مسلحڈکیتی،ڈاکوؤں نے رقم چھین کر قتل کردیا

  



لودھراں(نمائندہ پا کستا ن) ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کے سیلز مین سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے مزاحمت پر گولیاں ماردیں ہسپتال پہنچ کر سیلز مین دم توڑ گیا بتا یا گیا ہے کہ ملتان (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے علاقہ کچی سرا کا رہائشی ذیشان ولد غلام رسول قوم راجپوت جوکہ دو بچوں کاباپ تھا اور ملتان گھنٹہ گھر میں پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کا سیلز مین تھا۔ وہ دنیاپور کہروڑپکا سے ریکوری کرنے کے بعد لودھراں شہر کے گنجان آباد علاقے لودھراں بہاولپور روڈ پر واقع عزیز ٹاؤن عیسیٰ والا میں عبدالغفور رحمانی نامی شخص کے آفس سے میڈیسن کی ریکوری کرنے آیا اور ڈیڑھ لاکھ کی ریکوری کرکے جیسے ہی آفس سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے اس سے رقم والا بیگ چھیننے کی کوشش کی تو ذیشان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس کو گولیا ں مار کر شدید زخمی کر دیااور رقم والا بیگ چھین کر فرار ہوگئے شدید زخمی ذیشان کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال لے گیا جہاں ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پو یس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر