نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان،بدبخت بیٹے نے باپ کو مارڈالا
خانیوال،میاں چنوں،چوک سرور شہید (نمائندگان)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان مار ڈالا۔بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔خانیوال ،میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان،(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
نمائندہ خصوصی کے مطابقمہر آباد میں بدبخت بیٹے نشہ سے منع کرنے پر اپنے ہی باپ محمد شریف کوسرپر سلنڈر کے پے در پے وار کرے قتل کردیا،ملزم سعید کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کرلیا۔چوک سرورشہیدسے نامہ نگارکے مطابق چوک سرورشہید کے نواحی گاؤں اڈہ واندڑ کا رہائشی نوجوان علاؤالدین پٹھان مبینہ طور پر اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کھوئی پارہ اڈہ مینگل سٹاپ پر اپنے رشتہ داروں کو ملنے جارہا تھا کہ راستے میں تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس سے علاؤالدین شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔