ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے ، الطاف حسین کا ’’را‘‘سے تحریری معاہدہ ہے ، کمال مصطفی

ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے ، الطاف حسین کا ’’را‘‘سے تحریری ...

  



 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے ، الطاف حسین کا ’’را‘‘ سے تحریری معاہدہ ہے ،ایم کیو ایم کے قائد نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ’’را‘‘ سے تعلق کا اعتراف کیا، سابق برطانوی سفارتکار نے ایم کیو ایم کے را سے تعلق کی تصدیق کی ہے،رحمان ملک ہم سب سے زیادہ طاقتور ہیں، برطانوی حکومت نے بھی رحمان ملک کو بطور وزیر داخلہ بریفنگ دی تھی، فاروق ستار بھارتی ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں،فاروق بھائی ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے اتنا جھوٹ نہ بولیں کہ ہمیں سچ بولنا پڑے،متحدہ کے سارے لوگ قائد کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جمعرات کو مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیوایم نے اسکاٹ لینڈ یارڈ میں جو اعتراف کیا وہ سب ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ہم سب سے زیادہ پاور فل ہین رحمان ملک کو برٹش حکومت نے بطور ہوم منسٹر بریفنگ دی تھی،برطانوی ہائی کمیشن کے سفارتکار نے ایم کیو ایم قائد پر ’’ را ‘‘ کے ایجنٹ ہونے کا بتایا اور ڈپلومیٹ نے بھی ’’ را ‘‘ سے معاہدے کا بتایاہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ میں ارباب اختیار سے درخواست کرتاہوں کہ یا تو آپ ہمیں ایسی ڈکلریشن دے دیں کہ ہم آئندہ بات نہ کریں یا توحکومت پاکستان بتادے ہمیں کہ اس پر اس نے اس پر کچھ نہیں کرنا یہ سب بکواس باتیں ہیں میں اس پر بات نہیں کروں گا ہم نے بھی دبئی میٹنگ کا حوالہ دیا تھا،حکومت کو واضح ردعمل دینا چاہیے ثبوت میں توایسی جماعتوں/تنظیموں پر پابندی لگانی چاہیے جو پاکستان کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیم نہیں مختلف ٹیمیں بناتے ہیں، ایک ٹیم کو مروا کر دوسری ٹیم سے کام کروالیتے ہیں،نوجوان ان کی بنائی ہوئی ٹیموں میں حصہ نہ لیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق بھائی لہجے کا طعنہ دیتے ہیں انہوں نے اپنے قائد کی تقریریں بھی سنی ہیں کیا لہجہ ہے،اب ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’ را ‘‘ سے تعلق ثابت ہونے پر تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی ہونی چاہیے۔حیدرآباد اور میرپور خاص میں بہت سے پروگرام اور ملاقاتیں طے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے کہہ رہاہوں ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے اور جھوٹ اتنا بولیں ہمیں سچ بولنا پڑے،فاروق ستار بھارتی ایجنٹ کے ایجنٹ کے ہیں، فاروق بھائی ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے، متحدہ کے لوگ متحدہ کے قائد کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی


loading...