اقتدار یا اپوزیشن روجھان عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ‘ دوست خان مزاری

اقتدار یا اپوزیشن روجھان عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ‘ دوست خان مزاری

  



روجھان ( نمائندہ پاکستان )چھ اضلاع کی پولیس کی جرائم پیشہ گروپ کی سرکوبی کیلیے آپریشن ضرب ۱۶ ویں روز میں داخل پنجاب پولیس ناکام فوج سے مدد لینے کا فیصلہ چھوٹو گینگ نے ذخمی مغوی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پولیس اہلکار اور شہید اہلکار کی لاشیں پنجاب پولیس کے حوالے،پولیس کی فائرنگ سے چھوٹو کاساتھی پہلوان عرف پہلواور پھوما بھی ہلاک ہوئے،یرغمال پولیس کی رہائی کے لیے مذکرات شروع تفصیل کے مطابق چھ اضلاع کی پولیس کا جرائم پیشہ گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف کو ۱۶ روز ہوگئے ہیں مگر چھ اضلاع کی پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کو پکڑنے یا مارنے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ۲۰ پولیس اور اہلیٹ فورس کے اہلکار بھی چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا لیے ہیں تاہم چھوٹو گینگ کے سرکوبی کیلیے فوج سے مدد لینے کافیصلہ کیا گیا ہے اور چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا زمینی اور فضائی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہید ایس ایچ او حنیف غوری ،تھانہ بنگلہ اچھااور شہید پولیس اہلکار محمد اجمل،مظاہر چیمہ، جام پور ،شکیل،ہیڈ احمد،طارق،امان اللہ ،عبیداللہ کا تعلق داجل سے کی لاشیں جبکہ چھوٹو گینگ نے چار یرغمال زخمی پولیس اہلکار زبح للہ،سیف اللہ ،تنویرحسین،اور محمد اسحاق کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے زخمیوں کو ریسکیو۱۱۲۲ روجھان کے اہلکاروں نے شیخ خلیفہ ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا ہے جہا ں انکا علاج جاری ہے جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں انکے آبائی شھروں کو روانہ کردی گئی ہیں لاشیں روانہ کرنے سے قبل پولیس لائن میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی دوسری طرف پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے چھوٹو گینگ کا اہم ساتھی پہلوان عرف پہلو اور پھوما بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زرائع نے بتایا ہے پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان یرغمال پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مذکرات بھی ہورہے ہیں چھوٹو گینگ نے یرغمال پولیس کی رہائی کے لیے چار مطالبات پیش کیے ہیں روجھان کے علاقہ کچے سے پولیس چوکیاں ختم کرنے،اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی ،اپنی آبائی زمینوں سے قبضہ ختم کرنے کامطالبہ آخری خبر آنے تک پولیس اور چھوٹو گینگ میں مذکرات جاری تھے مذکرات میں اہم سیاسی شخصیات بھی شامل جائے جسکا نام تاحال خفیہ رکھا جارہا ۲،روجھان (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماسابق وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات سردار میر دوست محمد خان مزاری نے کہا کہ ایوء انسٹال کرا کر روجھان میں مواصعلات نظام قائم کیا ہے ایواء اور انٹر نیٹ کی سہولت سے روجھان کے ہزاروں نوجوان مستفید ہورہے ہیں یہ بات انھوں نے سماجی راہنما فدا حسین مزاری کے عشائیہ میں صحافیوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی عشائیہ میں سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری ،پیپلز پارٹی روجھان کے تحصیل جنرل سیکٹریری معراج خان مزاری،سماجی راہنما جلیل خان مزاری ایڈوکیٹ ،لعل خان مزاری ،حاجی راہب حسین مزاری،سماجی رکن اللہ دین مزاری ،سابق کونسلر میر دوست خان مزاری ،وڈیرہ عبدالصمد مزاری ،صدیق مزاری ،عبدالمجیدمزاری،عطامحمدمزاری ،خالد حسین،ساجد حسین،شیر محمد ،حبیب اللہ سمیت سینکڑوں عوام نے شرکت کی پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکٹریری معراج خان مزاری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مملکت سردار میر دوست محمد خان مزاری نے کہا اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں روجھان کی عوام کی خدمت کرتے رہے گئے انھوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...