سنٹرل جیل ملتان میں قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سنٹرل جیل ملتان میں قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان میں جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے قتل کے مجرم اللہ دتہ کو پھانسی دے دی گئی،کوٹلی نجابت شجاعباد سے تعلق رکھنے والے مجرم اللہ دتہ نے لین دین کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شوکت حسین کو موت کے گھاٹ اتارا تھا،مجرم کی رحم کی تمام اپیلیں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
مسترد ہوگئیں ۔اللہ دتہ کی لاش اس کے چچا کے حوالے کی گئی رشتہ داروں کے مطابق مدعی پارٹی سے صلح کی بہت کوشش کی گئی ،تاہم معافی نہ مل سکی،پھانسی کے وقت جیل کی سیکورٹی انتہائی سخت تھی۔