’’چھوٹو گینگ ‘‘کی دہشتگردی کے ذمہ دار حکمرانوں کیخلاف بھی ایکشن ہو نا چاہئے،چودھری سرور

’’چھوٹو گینگ ‘‘کی دہشتگردی کے ذمہ دار حکمرانوں کیخلاف بھی ایکشن ہو نا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے سابق گورنر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’چھوٹو گینگ ‘‘کی دہشت گردی اور قتل وغارت کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت کے خلاف بھی ایکشن ہو نا چاہیے ،پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کیخلاف کا رروائی نہ کرتے تو پنجاب حکومت خاموش تماشائی ہی بنی رہتی ،پنجاب میں آج بھی نوگرایر یا موجود ہیں جنہیں سیکورٹی فورسز ختم کر رہی ہیں۔کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کو کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلا ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے جس کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سواکوئی جماعت ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی ۔

مزید :

علاقائی -