ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہو گی ، احسن قبا ل

ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہو گی ، احسن قبا ل

  



 اسلام آباد (آن لائن) وزیر قومی پیداوار منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس ہماگیر اور بڑی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں اور ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے عملی جدوجہد کریں نہ کہ ان مشکلات کا شکار بن جائیں ۔ صنعتی انقلاب نے قوتوں کے عروج و زوال میں اہم کردار ادا کیا ہمیں مطالعہ اور مشاہدہ کر کے استعدال کو اپنانا چاہئے جدید تحقیق کے لئے مسلمان سائنسدانوں نے اہم کردار ادا کئے مسلمانوں کی عملی روایات کو اپنا کر یورپ ترقی یافتہ بن گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور عملی تحقیق قوموں کی زندگی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں طلباء مطالعہ اور مشاہدہ کو اپنا اشعار بنائیں قوموں کی ترقی کا ضامن عملی میدان ہے جدوجہد کنرے میں ہے فکر و تدبر کر کے عملی میدان میں اپنا نام ملک اور قوم کا سربلند کریں حکومت کی ترجیحات تعلیم پر بھرپور توجہ دیتا ہے اس حوالے سے جتنے مسائل تعلیم اور تعلیمی درسگاہوں کو درپیش ہیں ان کو فوری طور پر دور کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان سائنسدانوں نے عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے یہ ساری تحقیق اور مشاہدے ہماری میراث تھے لیکن بدقسمتی سے ہم مسلمان سائنسدانوں کے علوم سے روگردانی کر کے زوال پذیر ہو گئے مطالعہ اور مشاہدہ نے انسانی زندگی اور تہذیب میں انقلاب برپا کر دیا ہے طلباء فکر و تدبر کریں بصارت والوں کے لئے اللہ نے نشانیاں بتا دی ہیں انسان تدبر اور بصرت سے ان نشانیوں سے مستفید ہو سکتا ہے بدقسمی سے علمی تحقیق اور کاوشوں میں مسلمانوں کا کردار بہت کم ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...