اوور بلنگ،میپکو صارفین کو تنگ کرنیوالے عملہ کو برداشت نہیں کرینگے،اکرم بھٹی

اوور بلنگ،میپکو صارفین کو تنگ کرنیوالے عملہ کو برداشت نہیں کرینگے،اکرم بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(مہر احمد رضا سیال سے)میپکو ملتان کے سپرنٹینڈنگ انجینئر(ایس ای)اکرم بھٹی نے’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے فوری مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا۔صارفین کو تنگ کرنے والے میٹر ریڈرز اور اووربلنگ کرنے والے کو محکمہ میں کسی قسم(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ملتان شہر کے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت جاری کریں کہ وہ زیاد سے زیادہ وقت اپنے دفتر میں رہیں۔سب ڈویژنل آفس تعینات ٹیلی فون اٹینڈنٹس کو سختی سے کیا گیا ہے کہ وہ ہر کال کواٹنڈ کریں اور صارفین کی شکایات کو رجسٹر میں درج کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اندرون شہر میں تاروں کے جھول جو کھمبوں اور سڑک کے درمیان لٹکے ہیں ان کو بھی درست کیا جارہا ہے۔لائن میں سیفٹی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کام سرانجام ہیں۔لوڈشیڈنگ پر بہت قابو پالیا جائے گ ا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے پیل ہے کہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اور جو واپڈا ملازم بھی ملوث ہے اس کے متعلق بھی محکمے کو آگاہ کریں۔مارچ2016ء میں36ہزار8سو59نئے کنکشن لگائے گئے۔19ہزار سے زائد خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا۔بجلی چوروں سے 58ملین ریکور کیے گئے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف20مقدمات بھی مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔