ڈی ڈی او زراعت کے چھاپے جعلی لیبل،دونمبر کھلی کھاد پکڑلی

ڈی ڈی او زراعت کے چھاپے جعلی لیبل،دونمبر کھلی کھاد پکڑلی

  



میلسی (نما ئندہ خصوصی ) ڈسڑ کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر وہاڑی ناصر جمال ہو تیانہ کے حکم پر میلسی میں جعلی ، کھاد زرعی ادویات کی بڑھتی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ہوئی شکایا ت کے پیش نظر ڈپٹی ڈسڑ کٹ آ فیسر زراعت توسیع میلسی محمد یاسین نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ جس میں زراعت آ فیسر محمد آ صف عابد فیلڈ اسسٹنٹ اورنگز یب طاہر محمود ، محمد خالد اور پولیس کی نفری کے ہمراہ میلسی ٹریڈ سینٹر میں ایک فیکٹری کا سامان گودام پر چھاپہ مار کر جعلی لیبل کھلی کھاد پیسٹی سائیڈ جو مختلف لیبل لگاکر مار کیٹ میں فروخت کیے جاتے تھے اور زائد المیعاد بھاری مقدار میں کھاد اور زرعی ادویات بھی پکڑی گئی ڈی ڈی ا وزراعت موقع پر موجود تھے ۔ڈی سی ا ووہا ڑی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دیگر جعلی فیکٹریوں کا بھی سراغ لگاکر انکا خاتمہ کیا جائے کسان زمیندار دیوالیہ ہوگیا اور یہ گروہ ارب پتی بنتا جا رہاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...