پاناما لیکس پر غیر جانبدار کمیشن بنانے کو تیارہیں،خواجہ سعدرفیق

پاناما لیکس پر غیر جانبدار کمیشن بنانے کو تیارہیں،خواجہ سعدرفیق

  



اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس پر مکمل غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کو تیار ہے، جومکمل با اختیار ہوگا، تمام 250 پاکستانیوں سے آف شور کمپنیوں کے سرمائے کا ذریعہ پوچھا جائے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس پر مکمل غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کو تیار ہے، جومکمل با اختیار ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام 250 پاکستانیوں سے آف شور کمپنیوں کے سرمائے کا ذریعہ پوچھا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...