فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 13111 لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 13111 لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا

  



لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی80 گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے 14گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیو ں میں مو جو 13111 لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیاگیااور 06 نمونہ جات لیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...