خانپور،چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے راجہ سلیم کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

خانپور،چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے راجہ سلیم کی ملاقات،ملکی سیاسی ...

  



خان پور(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف حلقہ193خان پور(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے رہنما راجہ محمدسلیم کی ملاقات ،عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم میاں نواز شریف انکے بیٹوں حسن نواز،حسین نواز،بیٹی مریم نوازاور انکے خاندان کے خفیہ اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد اس خاندان کا ملک پرحکمرانی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔حکمران اپنی کرپشن بچانے کیلئے عوام کا چوس رہے ہیں اور اس حوالے سے24اپریل کو بڑا اعلان کروں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...