خیر پور ٹامیوالی بار میں تقریب،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا مسعود اختر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا

خیر پور ٹامیوالی بار میں تقریب،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا مسعود اختر ...

  



حاصل پور(سپیشل رپورٹر)بارایسوسی ایشن خیرپور ٹامیوالی کی تقریب حلف برداری بار روم خیرپورٹامیوالی میں ہوئی جس میں تلاوت (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

قرآن پاک تسلیم حیدر مڈھر نے کی۔ نعت رسول مقبول ؐ الحاج شاہنواز الخیری نے پڑھی اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج بہاول پور انا مسعودا ختر نے منتخب عہدیداران بارایسوسی ایشن خیرپورٹامیوالی صدر راؤ راشد علی ، جنرل سیکرٹری میاں ناصر عزیز پیرزادہ، نائب صدر مصطفی ہاشم ، جوائنٹ سیکرٹری سعید اکبر سندھڑ، لائبریری سیکرٹری حسن جبار سیول، فنانس سیکرٹری تسلیم حیدر مڈھر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمدشہزاد بھٹی، میاں انعام الحسن ، میاں محمد عرفان حنیف، مخدوم شہزاد قمر، سید اسدوقاص ہمدانی، مہر ربنواز سے حلف وفاداری لیا۔ایڈیشنل جج مسعود حسین خیرپورٹامیوالی، سول جج یزمان امتیاز احمد جام، سول جج عمر فاروق، سول جج محمد علی، ممبر بار پنجا ب کونسل شیخ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب حسین ، رمضان پیرزادہ ، مختیاراحمد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج بہاولپور رانا مسعود اختر کو بار ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عبدالستار ہمدانی لائبریری کے لئے مبلغ بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔بار ایسوسی ایشن راؤ راشد علی ، جنرل سیکرٹری میاں ناصر عزیز پیرزادہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعوداختر نے سید عبدالستار لائبریری ، کنٹین بارروم خیرپورٹامیوالی کا افتتاح کیا اور بار روم کے گراسنگ پلاٹ میں پودا لگا کر دعا کرائی۔ تقریب میں میاں عامر عزیز پیرزادہ، میاں عبدالمنعم منیر،سید ظفر حسین شاہ، رانا محمد عامر، رانا عتیق الرحمن ، رانا عبدالخالق ،مجاہد حسین وسیر، مہر سجاد احمد، محمد جاوید جوئیہ، رانا محمد طارق، فیض محمد بلوچ ،عبدالرزاق وسیم،رانا محمد فاروق، مہر محمد صدیق، سید عبدالقیوم ہمدانی، فداحسین عباسی، مہر محمد عاصم ، حسن خاں بلوچ، محمدسلیم بھٹی، محمد احمد چغتائی،محمد ارشد وینس، افتخار احمد چیمہ، ملک فیاض حسین واگی،عبدالغفار چوہان، محمد اشرف ادریس، عابد کھرل، عابد محمود بھٹی سمیت کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...