ڈرنگ اسٹیڈیم میں جمنیزیم کا تعمیراتی کام15روز میں مکمل ہوگا،کمشنر بہاولپور

ڈرنگ اسٹیڈیم میں جمنیزیم کا تعمیراتی کام15روز میں مکمل ہوگا،کمشنر بہاولپور

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)جدید ترین سہو لیات سے آراستہ 13کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرنگ اسٹیڈیم میں جمنیزیم کا تعمیراتی کا م 15روز میں مکمل ہوجا ئے گا۔ جمنیزیم میں 1کروڑ 19لاکھ روپے کی لاگت سے انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق پی یو فلورنگ اور سنتھیٹک فرش ملائشین انجینئر ز کی زیر نگرانی بچھا یا جا رہا ہے ۔ یہ بریفنگ کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

ظفر کو انڈور گیمز کیلئے زیر تکمیل جمنیزیم کے معا ئنے کے دوران دی گئی ۔ کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے کہا کہ نو جوان نسل کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں کیو نکہ سپورٹس نو جوانوں کی شخصیت کی تعمیر اور کر دار سازی میں اہم کردار ادا کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمنیزیم کو مکمل کر کے فوری طور پر انڈور گیمز کیلئے فعال کیا جائے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس افسر سید متین احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حسین خالد سنپال ، سپورٹس افسران مقصود الحسن ، عامر حمید اور ملائشین انجینئرز بھی مو جو د تھے۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ جمنیزیم میں 13مختلف انڈور گیمز بشمول بیڈ منٹن ، والی بال ، ہینڈ بال ، ٹیبل ٹینس ، ریسلنگ اور جو ڈو کراٹے کے کو رٹس بنا ئے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...