فلاح الدین عباسی نے عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی ‘ عبدالحمید بھٹی کا فاتحہ خوانی کے موقع پر خطاب

فلاح الدین عباسی نے عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی ‘ عبدالحمید بھٹی ...

  



ہیڈ راجکاں‘اللہ آباد(نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان) پرنس فلاح الدین عباسی (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

مرحوم بھی اپنے داد ا ریاست بہاولپورکے حکمران نواب صادق محمد خان عباسی اور اپنے والد سابق گورنر پنجاب نواب محمد عباس خان عباسی اور اپنے بڑے بھائی نواب صلاح الدین عباسی کی طرح عوام کی خدمات کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی یہی وجہ ہے کہ بہاولپور ڈویثرن کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی ان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالحمید بھٹی رہنما تنظیم صادق دوست نے مرحوم پرنس فلاح الدین عباسی کے ایثارثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر منیر احمد بھٹی ،محمد اسلم جاوید ،سعید احمد خان ،ایم اے خالق بھٹی ،عبدالطیف ،گل محمد ،محمد رمضان ،طارق ملک،عبدالحمید مسن ،علی حسن ،حمزہ حسین ،محمد وقاص بھٹی ،ملک محمد اسحاق سولنگی ،مظہر حسین و دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...