نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ، سیڈ سائنس کے نام سے نئی ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ، سیڈ سائنس کے نام سے نئی ...

  



ملتان( سپیشل رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت وائس (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے کی جس میں پچھلی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کے کیئے جانے والے فیصلوں کو منظور کیا گیا۔ ریلیجیس ٹالرینس اور سوشل انٹر پنیور شپ کے مضامین کو نصاب میں شامل کیا گیا ۔سیڈ سائنس پروگرام کے نام سے نئی ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جامعہ کی ایڈمیشن پالیسی پر ڈسکس کیا گیا،نئے سال کے داخلوں کے بارے میں پالیسی مرتب کی گئی جس کے تحت میٹرک اور ایف ایس سی فرسٹ ڈویژن کے حامل طلباء ہی داخلہ کے مستحق ہونگے ۔ اس کے علاوہ دیہاتی علاقوں کے طلباء کو فائدہ دینے کے لئے سسٹم میں تبدیلیاں لانے اور ایسے طلباء کو زیادہ سے مستفید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں ڈین فکیلٹی آف ایگریکلچر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفقت نواز، ڈین فکیلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر تنویر الحق، کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری شاہد رحیم ایگری ٹیک انڈسٹریز ملتان ، سید حسن رضا نیلم سیڈز ملتان، رجسٹرار جامعہ رفیق احمد فاروقی ، ڈاکٹر سدرہ غضنفر اور لیکچرار فواد ظفر احمد خان نے شرکت کی ۔

زرعی یونیورسٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...