ضلعی انتظامیہ کی غفلت، درجنوں مواضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا، پتواری مافیا جدید نظام کو ناکام بنانے میں مصروف
ملتان( سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان کی عدم دلچسپی اور روایتی سستی کے باعث ضلع ملتان میں درجنوں مواضعات کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ نہیں کیا جاسکا ۔ پٹواری بددستور پرانے طریقہ کے مطابق انتقالات اور فردملکیت کااجراء بھاری فیسوں کے ساتھ کرنے لگے ہیں بعض مواضعات کاریکارڈ تک کمپوٹرسنٹروں میں جمع نہیں کروایا جاسکا ہے جبکہ ڈی سی اوملتان کی جانب سے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں کہ ملتان کی تمام تحصیلوں کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
تحصیل ملتان صدر کے بیشتر مواضعات کاریکارڈ آن لائن نہیں کیا جارہا ہے جس سے کسانوں کاشتکاروں اور زمینداروں کوشدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے مواضع قصبہ ثانی کے کسان رستم ،ملک اقبال اور اکرم نے کہا ہے کہ کسانوں کو گزشتہ ۸ماہ سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا ہے مالی پٹواریوں نے لوٹ مار کابازارگرم کررکھا ہے پٹواری کاکہنا ہے کہ وہ ریکارڈ جمع کرواچکا ہے جبکہ لینڈ ریکارڈ حکام کاکہناہے کہ ابھی ریکارڈ مکمل نہیں دیا گیا ہے اس طرح محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے لوٹ مار کی جارہی ہے جس تنگ آچکے ہیں ۔ڈی سی او ملتان نے ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ تحصیل صدر ملتان کے تمام مواضعات کاریکارڈ کمپوٹرائز ڈ کیا جاچکاہے مگر پٹواری مافیا اس جدید نظام کوناکام بنانے کے درپے ہوگئے ۔ جبکہ متعلقہ لینڈ ریکارڈ کے حکام کاکہناہے کہ وہ بے بس ہیں ۔